گوجرانوالہ‘ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ آئی این پی) فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید 22بجلی چوروں کو پکڑ لیا جو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان بجلی چوروں کو 41 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 19لاکھ 41ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔ تمام بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیر احمد نے کہا بجلی چوروں کو بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں اور قانونی کارروائی کےلئے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا جارہا ہے۔ یہ باتیںانہوں نے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں فیس بک پر منعقدہ ای کچہری کے موقع پر کہیں۔ صارفین کی شکایات سنیں‘ متعلقہ افروں کو احکامات دیئے۔ گیپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کریک ڈا¶ن چھٹی کے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری رہا، مزید 23بجلی چور پکڑے گئے۔ تمام کے خلاف مقدمہ درج کرلئے، پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی کل تعداد 2434 ہو گئی۔ بجلی چوروں کو 19 کروڑ 96لاکھ روپےسے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد ایوب کی زیر نگرانی ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ں چھٹی کے روز بھی جاری رہا۔ 7ستمبر سے شروع ہونے والے اس آپریشن کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجہ میں تمام سرکل سے 2434 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، تما م ملوث کنکشنز کے خلاف متعلقہ تھانو ں میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دی گئیں۔ ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم کے دوران آپریشن میں 26 بلین سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔ 53 ملازمین معطل اور 10 ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ اکتوبر کے اعدادوشمار کے مطابق لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 4497 ملین وصول اور 4026 مجرم گرفتار کئے۔ گیپکو نے 251 ملین پاکستانی روپے وصول اور 1001 مجرمان گرفتار کئے۔ فیسکو نے آپریشن کے دوران 377 ملین روپے وصولی کا تخمینہ لگایا اور 1258 افراد گرفتار کئے۔آئیسکو نے کریک ڈاﺅن کے دوران 139 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 220 ملین روپے وصول کئے۔ میپکو نے بجلی چوروں سے 981 ملین جبکہ پیسکو نے 3747 ملین روپے جرمانہ وصول کیا۔ پیسکو نے 3083 ملین‘ سیپکو نے 2007 ملین اور قیسکو نے 593 ملین روپے جرمانہ وصول کیا۔ آپریشن کے دوران میپکو نے 1905‘ پیسکو نے 1215‘ پیسکو نے 48‘ سپیکو نے 98 اور قیسکو نے 32 مجرمانہ گرفتار کئے۔ لیسکو ریجن میں سی ای او‘ شاہد حیدر کی زیرنگرانی مہم جاری ہے‘ 24 گھنٹے میں متعدد بجلی چور پکڑ لئے۔
بچلی چوری کیخلاف مہم: 26 ارب جرمانہ وصول، 53 ملازمین معطل، فیسکو ریجن، مزید 22 گرفتار
Oct 30, 2023