کوئٹہ: جرگے کے کامیاب مذاکرات کے بعد تمام لاپتہ فٹبالرز بازیاب

Oct 30, 2023

 کوئٹہ+لاہور (آئی این پی ‘سپورٹس رپورٹر) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے گزشتہ ماہ آغوا ہونے والے ہونے والے مزید 2 فٹبالر بازیاب گھر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات نے بتایا کہ مغوی بابر علی اور شیزاز خان باحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں، مقامی جرگے کے کامیاب مذاکرات کے بعد تمام لاپتہ فٹبالرز بازیاب ہوگئے۔ صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کہ مقامی جرگے کے کامیاب مذاکرات کے بعد تمام لاپتہ فٹبالرز بازیاب ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ستمبر میں ڈیرہ بگٹی میں سوئی سے سبی جانے والے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے کچی کینال کے مقام پر کھلاڑیوں اغوا کیا ہے۔

مزیدخبریں