اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو دی گئی ڈیڈ لائن میں ایک دن باقی رہ گیا،تاہم رجسٹرڈ مکمل کاغذات رکھنے والے افغان مہاجرین کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے مختلف آبادیوں میں اسکینگ اور غیر ملکی افراد کی میپنگ آخری مراحل میں داخل ہو گئی ، غیر ملکی افراد کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں دستاویزات نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔ گرفتارغیر قانونی غیر ملکیوں کے لیے ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں،ہر کیمپ میں رجسٹریشن ڈیسک پر ایف آئی اے کا عملہ مصروف عمل رہے گا، رجسٹریشن ڈیسک پر نادرا کا سافٹ ویئر بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہے۔تاہم رجسٹرڈ مکمل کاغذات رکھنے والے افغان مہاجرین کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو دی ڈیڈ لائن میں ایک دن باقی
Oct 30, 2023