بیٹا دہشتگرد نہیں تھا‘ بھارتی فوج کے ہاتھوں مزدوروں کا قتل نئی بات نہیں: والد فیض

راولپنڈی (نیٹ نیوز) وادی نیلم میں غلطی سے بھارتی سرحد عبور کرنے والے لاپتہ نوجوان محمد فیض کے والد چوہدری منگٹا نے بھارتی فوج کی بھونڈی سازش کو بے نقاب کر دیا۔ "میرا بیٹا جنگل سے جڑی بوٹی نکال کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا، میرا بیٹا (محمد فیض) دہشتگرد نہیں تھا، بھارتی فوج کا غلطی سے سرحد پار کرنے والے معصوم مزدوروں کا قتل کوئی نئی بات نہیں، بھارتی فوج ماضی میں بھی اس طرح کی بھونڈی حرکتیں کرچکی ہے، محمد فیض کے پانچ بچے ہیں اور وہ انتہائی مخلص انسان تھا مگر مکار دشمن بھارت نے اسے دہشت گرد قرار دے کر شہید کر دیا ہے"۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...