کینیڈا میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم، بھارت مخالق ریلی، ہردیپ کے قاتل کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

وینکوور (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے سلسلہ میں ووٹنگ ہوئی جس سے قبل بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاءنے دو کلومیٹر تک مارچ کیا اور ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ آزاد خالصتان ریلی میں سکھ مرد اور خواتین نے شرکت کی۔ انہوں نے خالصتان اور کینیڈا کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی میں سکھوں نے لے کے رہیں خالصتان‘ پنجاب بنے گا خالصتان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے کینیڈا کی سرزمین پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جرا¿ت مندانہ مو¿قف کی تعریف کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وینکوور میں گوردوارہ کے سامنے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت کے کینیڈا میں سفیرکی تصاویر لگا دی گئیں۔ گرونانک سکھ گوردوارہ سرے کے سیکرٹری گرمیت سنگھ طور نے کہا ہردیپ سنگھ نجر کی فیملی کو انصاف دلائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی بھارتی گیدڑ بھبھکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن