تلمبہ: مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کر لی‘ آئی جی کا نوٹس‘ رپورٹ طلب

ملتان+ تلمبہ+ لاہور (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار+ نامہ نگاران+ سٹی رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت) معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مبلغ مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا عاصم جمیل نے سینے پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ڈی ایس پی میاں چنوں محمد سلیم رتھ کے مطابق مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی مار کر خود کشی کی۔ دریں اثناءآر پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل کا کہنا تھا کہ عاصم جمیل نفسیاتی مریض‘ کئی سال سے ادویات لے رہے تھے‘ 30 بور کے پستول سے خود کو گولی ماری۔ ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا‘ چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا۔ مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا۔ ہسپتال میں مولانا عاصم جمیل دم توڑ گئے۔ تاحال مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ لاہور سے نامہ نگار کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے مولانا عاصم جمیل کے گولی لگنے سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او خانیوال، سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق مولانا طارق جمیل نے بیان میں کہا ہے تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہو گیا ہے۔ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعا¶ں میں یاد رکھیں۔ اﷲ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیٹے کے انتقال پر مولانا طارق جمیل اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت‘ دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں۔ یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور مولانا طارق جمیل‘ اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔ تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنما¶ں نے مولانا طارق جمیل کے نام تعزیتی پیغام میں کہا ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...