اسلام آباد میں غزہ مارچ، حکمران اللہ یا امریکی غلامی میں سے انتخاب کریں: سراج الحق

اسلام آباد (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حماس نے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے مقابلے میں ایمان کی طاقت زیادہ مضبوط ہے۔ اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے تو ہم بھی فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جب تک اسرائیلی دہشتگردی ختم نہیں ہوتی ہم تحریک جاری رکھیں گے۔ 19 نومبر کو ہمارا ملین مارچ لاہور میں ہوگا۔ ترکیہ کے صدر نے اسرائیل کو زبردست پیغام میں کہا حماس نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ مارچ میں آنے والوں کو شاباش دیتا ہوں۔ تاثر دیا گیا کہ شاید ہماری جماعت امریکی سفارتخانے پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ کل میرے کارکنان پر لاٹھیاں برسائی گئیں، لاٹھیوں اور گولیوں کی وجہ سے تحریک کو چھوڑنا ناممکن ہے۔ اسلام آباد کی فضاو¿ں میں غزہ کے شہیدوں کے خون کی خوشبو محسوس کر رہا ہوں۔ 56 سالوں سے فلسطینیوں کی سر زمین پر اسرائیلیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ ہسپتالوں، سکولوں، سول آبادی پر بمباری کی گئی۔ مجھے افسوس ہے کہ مسلمان حکمرانوں نے امریکہ کی طرف دیکھنا شروع کیا ہے۔ ہمارے حکمرانوں میں دم خم نہیں ہے۔ حکمران اللہ کی غلامی یا امریکی غلامی، دونوں میں سے ایک کا انتخاب کریں۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بدمعاش امریکہ کیلئے افغانستان کو قبرستان بنایا گیا۔ غزہ میں کھانا، دوائی، پانی اور کپڑے پہنچانے کا کام الخدمت ترکی کے ساتھ ملکر کر رہی ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہر صورت جاری رکھیں گے۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کی طرف سے بیان میں کہا گیا پولیس نے گرفتار تمام کارکن رہا کر دیئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...