عالمی برادری اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے دباﺅ ڈالے: نگران وزیر خارجہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنے کے لیے اسرائیل پر دباﺅ ڈالے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیل نے غزوہ پر بمباری جاری رکھتے ہوئے بجلی، تمام مواصلاتی رابطے کاٹ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اندھیرے میں ہمیں معصوم فلسطینیوں کی حالت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن