قادیانیت کی سہولت کاری کیلئے کسی تجویز قبول نہیں کیا جائےگا:متحدہ تحریک ختم نبوت 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے اسلامی نظریاتی کونسل کی آئین سے لفظ”اقلیت“ کو خارج کرنے کی تجویز کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ قادیانیت کی سہولت کاری کرنے والی کسی تجویز اور کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا اور ایسی کسی بھی کوشش کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔ آل پارٹیز کانفرنس مولانا زاہد الراشدی اور مولانا عبدالرو¿ف ملک کی زیر صدارت مرکز احرار نیو مسلم ٹاو¿ن لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پروفیسر خالد شبیر احمد،حاجی عبداللطیف خالد چیمہ،مولانا عبدالرو¿ف فاروقی، مولانا محمد امجد خان،سردار محمد خان لغاری، مولانا ابتسام الٰہی ظہیر،مولانا محمد الیاس چنیوٹی، ڈاکٹر محمد امین،مولانا محمد مغیرہ، میاں محمد اویس، مولانا محمد شاہنواز فاروقی، مولانا اشرف طاہر، حافظ عبدالغفار روپڑی و دیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میںحاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی آئین سے ”اقلیت“ کا لفظ ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کیا جاتا ہے۔کانفرنس کے اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا اسلامی نظریاتی کونسل کی تجویز اسلامی تعلیمات کے منافی، دستور تقاضوں سے انحراف، مسلم انسانی وشہری حقوق سے متصادم ہیں۔ مذہبی و سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی اخلاقی، مالی اور عسکری مدد کریں۔

ای پیپر دی نیشن