فیسٹیول لہور لہو ر اے میں ڈرامہ کالا میڈا بھیس پیش،معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا

لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں فیسٹیول لہور لہو ر اے میں تھیٹر ڈرامہ کالا میڈا بھیس کیا گیا۔ ڈرامہ کالا میڈا بھیس اجوکاءتھیٹر کی پیشکش تھا۔ ڈائریکٹر شاہد ندیم کا تحریر کردہ ڈرامہ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے۔ڈرامہ کی کہانی میں فنکاروں نے سماج ومعاشرتی مسائل کو ا±جاگر کیا ہے۔ فنکاروں نے چولستانی پہناوے زیب تن کرکے لوک و صوفی گیت پیش کئے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر فیسٹیول لہور لہور اے میں الحمراءمیں تھیٹر ڈرامے پیش کئے جا رہے ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ فیسٹیو ل میں زندہ دلانِ لاہور نہایت ذوق وشوق سے شرکت کر رہے ہیں۔ فیسٹیول میں پنجاب آرٹ ایگزی بیشن بھی جاری ہے جس میں 25نامور آرٹسٹوں کے 80سے زائد فنکار پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔مصوروں نے پنجاب کی ادبی وثقافتی زندگی کو خوبصورت اندا ز میں پینٹ کیا ہے۔نمائش 12نومبر تک جاری رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن