لاہور(کامرس رپورٹر) ماہر اقتصادیات فیض الحق نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی آمدن سے زیادہ اثاثہ جات اور دیگر کیسز میں بریت نے ان کے مضبوط وزیر خزانہ بننے کی راہ ہموار کردی ہے اور اب اگر (ن) لیگ وفاق میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ اور سب سے زیادہ اثرورسوخ رکھنے والے کابینہ کے وزیر ہوں گے۔سیاسی حریفوں کی تنقید کو ایک طر ف رکھ کر دیا جائے تو آئی ایم ایف سے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کا حصول عالمی سطح پر ان کی سب سے بڑی کامیابی رہی ہے اور اسی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ سے دور رہا۔ انہوںنے کہا کہ اسحاق ڈار روپے کی بے قدری کو تمام معاشی مسائل کی ماں سمجھتے ہیں۔ لہٰذاروپے میں استحکام کی امید کی جا سکتی ہے۔ مزید بر آں اسحاق ڈار اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے تاکہ انہیں آئی ایم ایف کی بے جا شرائط نا ماننی پڑیں۔
اسحاق ڈار کی کیسز میں بریت نے وزیر خزانہ بننے کی راہ ہموار کردی :ماہر اقتصادیات
Oct 30, 2023