کابل(اے پی پی)افغانستان کے صوبے زابل میں ایک مسافر بس الٹنے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 17زخمی ہوگئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان ذبیح اللہ جوہر نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی صحت کے مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔