میاں نواز شریف نے ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر ہی میچ کھیلا ہے:ذوالفقار بسراء

Oct 30, 2023

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر ذوالفقار بسراءنے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر ہی میچ کھیلا ہے۔ یہ ان کی شروع سے عادت ہے۔ وہ جب جناح باغ میں بھی کرکٹ کھیلا کرتے تھے تواس وقت بھی اپنی مرضی کا بالر اور اپنی مرضی کا امپائر کھڑا کیا کرتے تھے مگر یہ انٹرنیٹ کی دنیا ہے اب کوئی بھی بات چھپی نہیں رہتی۔ آپ مینار پاکستان میں چند ہزار کے مجمعے کو اپنے کسی فوٹو شاپ سے لاکھوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے تو سب کو پتہ چل ہی جائے گا۔

مزیدخبریں