گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد اضافہ عوام پر ظلم ہے:عابد حسین صدیقی 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد اضافہ کو عوام پر ظلم کی انتہاءقرار دیتے ہوئے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کی بجائے عوام کے مفادات کو تحفظ دے۔ لوگوں میں سکت نہیں کہ وہ بجلی، گیس کے بل ادا کر سکیں اور اس کے بعد اپنے بچوں کا پیٹ پالیں۔ مہنگائی سے ہرامیر اور غریب شخص پریشان ہے، خودکشیاں بڑھ رہی ہیں، لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...