لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نئے لاڈلے میاں نواز شریف کو عدالتی کیسوں سے فارغ ہونے کاانتظار کرنے کی بجائے ملک میں فوری طور پر انتخابات کروانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ الیکشن کمیشن لاڈلے کا انتظار کرنے کی بجائے اپنا کام کرے اور ایک ہی دن میں ملک بھر میں الیکشن کروانے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر 28 جنوری کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے ۔
نواز شریف کو کیسوں سے فارغ ہونے کاانتظار کرنے کی بجائے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے:اشرف بھٹی
Oct 30, 2023