لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ایک عوامی اور فلاحی منشور ہے جس میں ہر طبقے کو تحفظ فراہم کرنے کی بات کی گئی ہے۔ غریبوں ،کسانوں اور کچلے ہوئے طبقات کیلئے ہمیشہ پیپلز پارٹی نے آواز بلند کی ہے۔ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت آتی ہے تو وہ عوام کو سہولیات دینے میں لگ جاتی ہے۔