فلسطین میں صرف مسلمانوں ہی کا قتل نہیں ہو رہا، اس سے انسانیت بھی خطرے میں ہے:عبدالغفوراشد 

لاہور( خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفوراشد نے کہا ہے کہ فلسطین میں صرف مسلمانوں ہی کا قتل نہیں ہو رہا، اس سے انسانیت بھی خطرے میں ہے۔ افسوس اقوام متحدہ غارت گری کو نہیں روک سکی۔ استعماری قوتیں مظلوم فلسطینیوں کی بجائے غاصب اسرائیلی ریاست کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ حیرت ہے کہ انفرادی طور پر تو مسلم ریاستوں نے فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کیا مگر اجتماعی موقف سامنے نہیں آیا۔

ای پیپر دی نیشن