مسلمانوں کو متحد ہو کر فلسطین کے پیچھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے:ایرانی سفیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حوزہ علمیہ جامعہ المنتظرمیںوفاق المدارس الشیعہ کے سابق نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی کی تیسری برسی کی مناسبت پر سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوری ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے واضح کیا کہ ایران نے ہر طرح سے فلسطین کی مدد کی ہے۔ صفحہ ہستی سے فلسطین نہیں، اسرائیل ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا عالم کفر متحد ہو چکا ہے۔ مسلمانوں کو متحد ہو کر فلسطین کے پیچھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ ایران، یمن، لبنان، عراق سے فلسطینیوں کی مدد جا ری ہے۔ اگر امریکہ اسرائیل کی سرپرستی نہ کرتا تو 2 گھنٹے میں یہ ختم ہو چکا ہوتا۔ ایرانی سفیر نے کہا یہ مزاحمتی تحریک کی فتح ہے کہ وسیع انٹیلی جنس نیٹ ورک کے باوجود اسرائیل کو 7 اکتوبر کے حماس حملے کی خبر تک نہ ہوئی۔ ایران فلسطینی بھائیوں سمیت تمام امت مسلمہ کی مدد جاری رکھے گا۔ہم دنیا پر واضح کرتے ہیں کہ ہم فلسطین کی مدد کررہے ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ اسرائیل غاصب ریاست ہے، اس کا ہر صورت خاتمہ ہوگا۔ ایران حماس کی مدد کررہا ہے، مگر وہ اپنے فیصلے وہ خود کرتے ہیں۔برسی سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، مولانا عبدالمالک،مولانا افضل حیدری،مولانا مہدی نقوی، مولانا افتخار نقوی، مفتی شبیر عثمانی، مفتی گلزار نعیمی، مولانا کرم علی ، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے علامہ نیاز حسین نقوی رحمتہ اللہ علیہ کی قومی،علمی اور اتحاد امت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا علامہ نیاز نقوی جامعہ المنتظر کے تربیت یافتہ اور وحدت اسلامی پر یقین رکھنے والے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...