فیروز والہ( نامہ نگار) نوجوان سمیت دو افراد قتل ملزمان فرار ہو گئے۔ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر فریاد نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اپنے محبوبہ کے خاوند کو مار ڈالا ملزمان فرار ہو گئے ۔ قصبہ نارنگ کا رہائشی معظم علی کی بیوی کےساتھ فریاد نے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے ۔معظم نے فریاد کو اس کام سے روکا جس نے معظم کی بیوی صوبیہ سے ساز بازکر کے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ معظم علی موٹر سائیکل پر لاہور سے نارنگ اپنے گھر جا رہا تھا‘ کالا خطائی روڈکی آبادی رتہ گجراںکے قریب پہنچا تو فریاد نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اس سے روک کر ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔ نارنگ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزموں کےخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ نواہی گاو¿ں اونچاپنڈ میں مویشیوں کیلئے چارہ چوری کرنے کے شبہ پر نوجوان نواز نے اپنے دیگر بھائیوں اور ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے نوجوان22سالہ محمد یاسین کو ہلاک کر دیا ۔ ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتول نے ان کی حویلی سے مویشیوں کےلئے چارہ چوری کیا ہے۔ اس رنج کی بنا پر نواز اور قاسم وغیرہ نے فائرنگ کر کے حویلی کے قریب سے گزرتے ہوئے نوجوان محمد یاسین کو ہلاک کر دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔