لاہور(نامہ نگار)چوہنگ کے علاقہ شاہ پور میں 5افراد کے قتل کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس نے مقدمہ میں ملوث ملزم صابر کو ڈی جی خان سے گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم صابر اور مقتولین کا رشتہ رار ہے جس سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے مختلف جگہوں پرچھاپے جاری ہیں۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔یاد رہے کہ ملزمان نے فائرنگ کر کے تین بھائیوں سمیت پانچ افراد حافظ محمد مرتضیٰ، غلام مصطفیٰ، ملک شہزاد، ملک خادم حسین، اور فہد کو قتل کردیا تھا۔