لاری اڈہ پولیس نے مطلوب اشتہاری گرفتار کرلیا

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ہے۔ لاری اڈہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم ولید کو ٹریس کیا۔اشتہاری ولید شفیق آباد کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات میں مطلوب تھا۔مفرور اشتہاری کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی بابر جاوید نے کہا کہ سیف سٹی کیمرے مجرمان کی نشاندہی اور جرائم کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہورہے ہیں۔شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...