”لہورلہوراے“فیسٹیول کے تحت روڈ سائیکلنگ‘ منی میراتھان ریس

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ”لہورلہوراے“فیسٹیول کے تحت روڈ سائیکلنگ اور منی میراتھان گرلز اینڈبوائز کا انعقاد لبرٹی میں کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ہے، شہریوں نے ڈھول کی ڈھاپ پر بھنگڑے ڈالے، تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل تھے روڈ سائیکلنگ کا آغاز ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے جھنڈا لہرا کرکیا، روڈ سائیکلنگ میں 60سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا ہے جبکہ منی میراتھان گرلز اینڈ بوائز میں 200سے زائد اتھلیٹس نے حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن