آئی سی سی کاچیمپئنز ٹرافی 2025 ءکے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان

Oct 30, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی 2025 ءکے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کے مطابق بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 7 ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 ءکیلئے کوالیفائی کر سکیں گی جبکہ پاکستان میزبان ہونے کے ناطے آٹھویں ٹیم ہوگی۔پاکستان میں ہونے والی 2025 ءچیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کو 2023 ءکے ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنانے کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔آئی سی سی بورڈ اجلاس نے 2021 ءمیں 10 سالہ سائیکل کی منظوری دی تھی، منعقدہ سائیکل میں مردوں کے 8 عالمی ٹورنامنٹ شامل ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ءکی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔ 

مزیدخبریں