جمہوری تحریکوں میں وکلاءکا کردار

بے نقاب  اورنگ زیب اعوان 

laghari768@gmail.com

وکلاءکسی بھی معاشرہ کا وہ طبقہ ہے. جو مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے. اگر وکلاءنہ ہو. تو عام آدمی کے لیے انصاف کا حصول ناممکن ہو جائے. جب انصاف کا لفظ استعمال ہوتا ہے. تو اس سے مراد ایک فرد سے لیکر معاشرہ تک کو اس کا جائز حق لیکر دینا تصور کیا جاتا ہے. ملک پاکستان میں بار بار جمہوری حکومتوں پر شب خون مارا گیا. اور ناجائز طریقہ سے آمرانہ حکومتیں قائم کی گئیں. ان ظالمانہ اقدام کے خلاف ہمیشہ کلمہ حق بلند کرنے میں وکلاءبرادری نے ہر اول دستہ کے طور پر کام کیا ہے. کوئی بھی ایسی جمہوری تحریک نہیں. جو وکلاءکی مدد کے بغیر کامیابی سے ہمکنار ہو سکی ہو. وکلاءبرادری ہر سیاسی جماعت کے ماتھے کا جھومر ہوتی ہے. پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف و دیگر سیاسی جماعتوں میں ملک کے نامی گرامی وکلاءشامل رہے ہیں. جہنوں نے اپنی قابلیت اور خداد داد صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے. ہر سیاسی جماعت کے سربراہ پر مشکل وقت میں وکلاء نے ہی آگے بڑھ کر اس کی مدد کی ہے. پاکستان کے سربراہ ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے خلاف وکلاءنے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی. پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف خود لاءگریجوایٹ ہے. خوش قسمتی سے پاکستان مسلم لیگ ن وہ سیاسی جماعت ہے. جس کا سربراہ ایک وکیل ہے. اس جماعت میں شامل وکلاء نے آمرانہ حکومتوں کے سامنے جس بہادری سے اپنا موقف بیان کیا. اس کی مثال کہی نہیں ملتی. رانا ثناءاللہ خاں ایڈووکیٹ اس کی زندہ مثال ہے. یہ مرد آہن بہادری کی ایک داستان ہے. جس کی بہادری کو چند الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا. اس بہادر نے ہر آمر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے. جس کی پاداش میں اسے سخت سے سخت ظلم و جبر کا نشانہ بنایا گیا. مگر یہ بہادر و دلیر شخص اپنے موقف اور قیادت سے کئے گئے وعدے پر کاربند رہا. شدید ترین جسمانی تشدد اور من گھڑت مقدمات بھی اس چٹان کو توڑ نہیں سکے. بزدل دشمن نے ان پر منشیات کا مقدمہ بنا کر انہیں پھانسی دینے کی کوشش بھی کی. مگر جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوتی ہے. انہیں کچھ نہیں ہوتا. رانا ثناء اللہ خاں ایڈووکیٹ نے اپنی بہادری سے جہاں پاکستان مسلم لیگ ن میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے. وہی اس بہادر، نڈر شخص نے اپنے آبائی شہر فیصل آباد کو دنیا بھر میں بہادر اور وفادار لوگوں کے طور پر الگ پہچان دی ہے. اہل فیصل آباد ان کے مشکور و ممنون ہے. پارٹی قیادت نے بھی ان کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا. انہیں کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے. چوہدری نصیر احمد بھٹہ ایڈووکیٹ اور رانا ظفر اقبال خاں ایڈووکیٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم کی بنیاد رکھی. جس میں ملک بھر سے پارٹی قیادت سے مخلص نوجوان وکلاء کو تنظیمی عہدوں پر تعینات کرکے ان کی خداد داد صلاحیتوں کو نکھارنے کا فریضہ سر انجام دیا ہے. الحمد للہ ان افراد کی خصوصی کاوش سے آج پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم ایک ایسی طاقت بن چکا ہے. جس کا کوئی دوسری سیاسی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی. قائد محترم میاں محمد نواز شریف سے التجا ہے. کہ وہ اس لائرز فورم پر خصوصی توجہ دے. اور اس لائرز فورم کی بہتری کے لیے اپنی قیمتی آراءسے بانی قیادت کی رہنمائی فرمائے. قائد محترم میاں محمد نواز شریف آپ خود وکیل ہے. اور آپ سے بہتر من گھڑت اور جعلی مقدمات کو کون سمجھ سکتا ہے. آپ نے اپنی سیاست کا بیشتر حصہ اپنے سیاسی مخالفین کی طرف سے جھوٹے مقدمات کا سامنے کرنے میں گزارا ہے. آپ کے ہر مشکل وقت میں وکلاء نے ہمیشہ آپ کے کندھے سے کندھا ملا کر آپ کا ساتھ دیا ہے. آج بھی اعظم نذیر تارڈ ایڈووکیٹ اور عطاء تارڈ ایڈووکیٹ جیسے بہادر وکلاء آپ کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں. جن کی انتھک محنت کی بدولت آپ کے کیسز میں آپ کی اپیل کی درخواستیں منظور ہو گءہیں. انشاء اللہ ان وکلاءکی محنت اور لگن سے آپ من گھرت مقدمات سے بری الذمہ ہوکر بہت جلد اس قوم کی سربراہی کرتے نظر آئے گے. پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم کا ہر ممبر آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے. بس آپ کی ایک آواز پر پورے پاکستان سے وکلاءکی کیثر تعداد آپ کے ساتھ کھڑی نظر آئے گی. قائد محترم میاں محمد نواز شریف آپ سے دست بستہ خصوصی درخواست ہے. کہ پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کرے. تاکہ یہ وکلاء بھی پارٹی کے لیے کلیدی کردار ادا کرسکے. جس طرح سے دوسری سیاسی جماعتوں میں وکلاء کو جائز مقام دیا جاتا ہے. پاکستان مسلم لیگ ن میں بھی وہی مقام دیا جائے. قائد محترم میاں محمد نواز شریف آپ کی اپنی جماعت کے ورکرز سے محبت کی مثال نہیں ملتی. وکلاءآپ کی جماعت کا ہر اول دستہ ہیں. یہ بھی آپ کی محبت کے متلاشی ہیں. انسان اپنوں سے ہی محبت کا تقاضہ کرتا ہے. انشاء اللہ آیندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم کے وکلاء آپ کی قیادت میں اس ملک و قوم کی خدمت کے لیے تیار بیٹھے ہیں. ملک پاکستان کو ایک وکیل قائداعظم محمد علی جناح نے بنایا تھا. آج ملک پاکستان کو دنیا کی عظیم معاشی طاقت بھی ایک وکیل وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ہی بنائے گا.جمہوری ممالک میں وکلاء کے کردار کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا.

ای پیپر دی نیشن