کابل(اے پی پی)مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات میں آنے والے تازہ زلزلے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ہرات کے علاقائی ہسپتال کے سربراہ نور گل ولی زادہ نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات 11 بج کر 57 منٹ پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 13 زخمیوں کو ہسپتال میں لایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق 9 بجکر 20منٹ پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں۔امریکن جیولوجیکل سروے کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ صوبہ ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.0 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اتوار کی صبح4.8 شدت کا زلزلہ آیا۔مقامی لوگوں کے مطابق زلزلے سے املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔