لاس اینجلس (نیٹ نیوز) نامور امریکی ماڈل بیلا حدید نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے امریکی صدر بائیڈن کو کھلا خط لکھ دیا۔ حدید نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر خط کا مواد پوسٹ کیا اور خط پر دستخط کرنے والی مختلف شوبز شخصیات کے ناموں کو شیئر کیا۔ غزہ میں فلسطینی لوگوں میں جاری انسانی بحران پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ یہ غزہ کی تاریخ میں اسرائیل کی طرف سے سب سے شدید بمباری ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ امریکا نے اسرائیل کو کھلی چھوٹ دے دی ہے جس سے معصوم لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، ہمیں انسانیت کے نام پر جنگ کو روکنا چاہئے۔
اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے نامور امریکی ماڈل بیلا حدید کا جوبائیڈن کو کھلا خط
Oct 30, 2023