الیکشن کمشن احکامات کے باوجود افسروں کی ٹرانسفر‘ پوسٹنگ جاری

Oct 30, 2023

اسلام آباد (وقائع نگار) الےکشن کمےشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی طرح اسلام آباد مےں انتظامی عہدوں پر تعےنات افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم ای سی پی کے واضح احکامات کے باوجود بھی اسلام آباد کی ضلعی انتطامےہ سے تاحال گزشتہ حکومت کی جانب سے تعےنات کےے گئے افسران کو تبدےل نہےں کےا جاسکا ہے۔ الےکشن کمےشن نے وفاقی حکومت کو دو ہفتے قبل ےہ حکم دےا تھا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز مےمن اور انسپکٹر جنرل پولےس اسلام آباد اکبر ناصر خان کو فی الفور تبدےل کےا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ان دو افسران کو تبدےل نہ کرنے پر دو بار حےرانگی کا بھی اظہار کےا ہے۔ تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے ان افسران کو تاحال تبدےل نہےں کےا جاسکا ہے۔ قبل ازےں الےکشن کمےشن آف پاکستان کے حکم پر وفاقی ترقےاتی ادارے (سی ڈی اے) سے اےک درجن سے زائد افسران کو تبدےل کردےا گےا تھا۔ ادھر الےکشن کمےشن کے احکامات کی آڑ مےں اسلام آباد کے انتظامی عہدوں پر غےر متعلقہ افسران کی تعےناتےوں پر الےکشن کمےشن نے برہمی کا اظہار کےا ہے۔ ڈائرےکٹر جنرل اےڈمن آئی سی ٹی پر ڈائرےکٹر جنرل (PIPS)کی تعےناتی کی سمری ارسال کی گئی تھی جس پر الےکشن کمےشن نے نوٹس لے لےا ہے۔ 

مزیدخبریں