کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں کے ٹرانسپو رٹروں نے سیکرٹری آر ٹی اے کے جاری کردہ کرایو ں کی بجائے اپنی جانب سے کرایہ نامہ مرتب کر لیا ہے جس میں کلرسیداں سے راولپنڈی کے کرائے میں پچیس روپے اور دیگر تمام روٹوں پر دس دس روپے کی کمی کی پیشکش کی ہے مگر یہ کرائے بھی مقررہ کرایوں سے دوگنا سے بھی زائد ہیں ٹرانسپورٹروں نے کلر سے پیرودھائی 300 روپے، کلر سے سواں 180 روپے، چوکپنڈوری 40، شاہ باغ 60، روات 90، چوآخالصہ سرصوبہ شاہ دوبیرن 90،90 روپے ،بھلاکھر 70 روپے کی پیشکش کی ہے ۔جسے ڈی ایس پی ٹریفک ملک اظہر محمود نے تسلیم کرنے کی بجائے اسے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی سے منظوری کو مشروط کرتے ہوئے خبردار کیا۔