جہلم(نامہ نگار)جہلم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چینی کا ہول سیل ریٹ مارکیٹ میں مقرر نہیں ، جبکہ دور دراز کے علاقوں میں پرچون کی دکانوں پر چینی کے من مرضی کے نرخ وصول کئے جارہے ہیں ۔ صارفین سراپا احتجاج ، صارفین کا نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں غیر معمولی کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کم کرنے کے لیے ضلع بھر میں فی الحال کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ، چینی کی قیمتوں کو کم کرنے کے بھی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہول سیل یا پرچون نرخ مقرر نہیں کئے گئے ، ہول سیلر اور پرچون چینی فروخت کرنے والے دکانداروں نے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کررکھے ہیں ۔