بھارہ کہو میں سرکاری سطح پر صحت کی سہولتیں نا پید،نجی کلینک لوٹنے لگے

Oct 30, 2023

بھارہ کہو (نامہ نگار) بھارہ کہو جسکو عرف عام میں مری،کشمیر ھزارہ و گردونواح کا حب بھی کہا جاتا ہے،جسکی آبادی اس وقت 5لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے یہاں پر ایک بی ایچ یو ہے جسمیں عملہ بھی پورا ہے انکی تنخوا ہیں،رہائش اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں لیکن اگرنہیں ہے تو وہ دوائی ہے جسکے لیئے یہ ہسپتال قائم کیا گیا تھا جسکی وجہ سے اس علاقے میں بے شمار پرائیویٹ ہسپتال قائم ہو چکے ہیں ان کے ساتھ ساتھ بھارہ کہو کے ہر علاقے اور گلی محلے میں عطائیوں نے بھی پرائیویٹ کلینک بنا رکھے ہیں جن کے بورڈ ز پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے نام آویزاں ہیں جنکو ماہانہ سطح پر معاوضہ دیا جاتا ہے جبکہ وہ ڈاکٹر اس کلینک میں کبھی حاضری دینے یا مریضوں کو دیکھنے کا پا بند نہیں ہے۔

مزیدخبریں