مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی کانئی پالیسی پر تحفظات کا اظہار

Oct 30, 2023

اٹک (نامہ نگار ) مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے رہنماو¿ں نے قیمتوں کے حوالے سے نئی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا، مال بردار گاڑیوں کے اخراجات ڈیزل کی قیمت میں کمی سے کم ہوں، پیٹرول کے کم ہونے سے بڑی گاڑیوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومتی سبسٹڈی پر چلنے پر یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 155 روپے کلو مقرر کی گئی جبکہ عام کریانہ والوں کو 140 روپے کلو فروخت کا پابند کیا جا رہا دال اور گھی کی قیمتیں بھی سبسڈی کے باوجود کریانہ سٹورز سے زیادہ ہیں جو دکانداروں کے ساتھ ناانصافی ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن صدر سلیم پرویز بٹ، جنرل سیکرٹری حافظ اویس، نائب صدر چوہدری محمد منیر، سینئر نائب ظہیر عباسی اور مختلف علاقوں کے فوکل پرسن نے ماہانہ اجلاس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں