جہلم، گرانفروشی کا جن بے قابو، دکانداروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے

جہلم(نامہ نگار)جہلم گرانفروشی کا جن بے قابو، دکانداروں نے حکومت پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، پرائس کنٹرول مجسٹرئیس غائب، سبزیوں کی قیمتیںصارفین کی پہنچ سے باہر، مہنگائی نے غریب عو ام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا، مولی 30 روپے سے40 روپے،ءکھیرا60 سے 80 روپے ، ٹینڈے 120 سے 150 پھول گوبھی 70 روپے سے 90 روپے ، بھنڈی 120 روپے سے 150 ، بند گو بھی 120 سے 150 ، کدو120 روپے سے 150 روپے، شملہ 200 سے 230 روپے، بینگن90 سے 120 روپے، آلو درجہ اول 120 سے 150 روپے آلو دوم 90 سے 110 روپے فی کلو فروخت ہونے لگے، سرکاری نرخ ناموں پر عملدر آمد کروانے والا کوئی بھی افسریا اہلکار موجود نہیں انتظامیہ کی عدم توجہی اور پرائس کنٹرول مجسٹریس کی عدم دلچسپی کیوجہ سے گراں فروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں، شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے اور ضلع بھر میں سرکاری خزانے پر بوجھ بنے مارکیٹ کمیٹی کے غیر ذمہ دار عملے کو تبدیل کرنے اور فرض شناس افسران و عملے کو تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...