جہلم(نامہ نگار)جہلم انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کی مقررہ مدت ختم ہو گئی، عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستیں منجمد کر دی گئیں۔ ووٹ کا اندراج، منتقلی اور درستگی گزشتہ شام 5 بجے تک الیکشن کمیشن دفاتر سے کرائی جا سکتی تھی۔الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے منجمد ہونے والی انتخابی فہرستیں ہی ملک میں آئندہ عام انتخابات میں استعمال ہوں گی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر جمع ہونے والے اعتراضات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر 1324 اعتراضات جمع ہوئے۔ پنجاب میں 672 اعتراضات جمع ہوئے۔ الیکشن کمیشن یکم نومبر 2023ءسے اعتراضات کی سماعت کرے گا جس کیلئے بینچ تشکیل دیئے جا چکے ہیں اور اعتراضات کنندگان کو نوٹسز بھیج دیئے گئے ، تمام اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کردی جائے گی۔
انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کی مقررہ مدت ختم ہو گئی
Oct 30, 2023