کھوڑ(نامہ نگار)سرکار گندم خریدتے وقت کنٹرول ریٹ پر خریدتی ہے تو کھادبھی ہمیں کنٹرول ریٹ فراہم کرے ان خیالات کا اظہار معرو سیاسی وسماجی شخصیت سردار فرحت آف سپیال نے ہمارے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار فرحت کا کہنا ہے کہ آج کل گندم کی کاشت کا موسم ہے زمیندار بے چارے کھاد کے لیے سخت پریشان ہے ہمارے ہاں خاص کرکھوڑ اور گردونواح میں جو لوگ کھاد کا کاروبارکررہے ہیں انہوں نے خود ساختہ مہنگائی کی ہوئی ہے وہ زمینداروں کو کھاد مقررہ کردہ نرخ سے زائد پر فروخت کررہے ہیں اور نہ کسی دکان پر نرخ آویزاں ہے کھاد شاٹ ہونے کا بہانہ بنا کر زمینداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں میں ڈپٹی کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈیگھیب سے درخواست کرتاہوں کہ آپ لوگوں کی ذمہ داری میں آتا ہے کہ آپ اگرہم سے کنٹرول ریٹ پر گندم خریدتے ہیں تو ہمیں بھی کھاد کنٹرول ریٹ فراہم کریں سردار فرحت نے خاص کراسسٹنٹ کمشنر پنڈیگھیب کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ آج وقت ہے کہ فوری کاروائی کرکے زمینداروں کو مقررکردہ نرخ پر کھاد فراہم کی جائے تاکہ زمیندار گندم کاشت کرسکے ۔
کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد فراہم کی جائے، سردار فرحت آف سپیال
Oct 30, 2023