شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ،6ملزمان گرفتار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے06ملزمان گرفتار کرلئے دھمیال پولیس نے ملزم حارث سے رائفل 12بور معہ ایمونیشن اور 20لیٹر شراب،سٹی پولیس نے ملزم ارسلان سے 10لیٹر شراب،پیرودھائی پولیس نے ملزم عابد سے پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم آصف سے پستول 30بور معہ ایمونیشن،آر اے بازار پولیس نے ملزم ذیشان سے پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویڑنل ایس پیز کا کہناتھاکہ شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن