اپوبٹاکی مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی دھرنے کی تیاریاں مکمل

Oct 30, 2023

 اسلام آباد(نامہ نگار) آل پاکستان پبلک یونیورسٹیزبی پی ایس ٹیچرزایسوسی ایشن (اپوبٹا) نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے ہائیر ایجوکیسن کمیشن کے ہیڈآفس کے سامنے احتجاجی دھرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں، احتجاجی دھرنا 31 اکتوبر کوشروع ہو گا اور اپوبتا کے یک نکاتی مطالبے کی حتمی منظوری تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھرکی سرکاری جامعات کی واحد رجسٹرڈ اور براہ راست منتخب تنظیم اپوبٹا نے اپنے مطالبات کی حتمی منظوری تک ایچ ای سی ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،احتجاجی دھرنے میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونوا، بلوچستان، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام علاقوں کی سرکاری جامعات میں بی پی ایس نظام کے تحت کام کرنےوالے ہزاروں اساتذہ شرکت کریں گے، دوردرازعلاقوں اورشہروں سےاساتذہ کےقافلے پیر کے دن بسوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں میں روانہ ہوں گے اور31 اکتوبر بروز منگل اسلام آباد پہنچ کر احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں