راولپنڈی (اکمل شہزاد سے) بارانی زرعی یونیورسٹی کے ریسرچ سنٹر کیلئے ایکوائر سے قبل خرید ی گئی کروڑوں مالیت کی زمین تا حال کسی استعمال میں نہ لائی جاسکی ، ذرائع کے مطابق تقریبا 20سال سے زائد گزرنے کے بعد بھی جو ریسرچ سنٹر سے تقریبا ایک کلومیٹر کے فاصلے پر اراضی کو استعمال میں نہ کیا گیا اور نہ ہی زمین کا قبضہ لیا گیا، اب کچھ زمین ایسی ہے جو کسی کے استعمال میں نہیں اور کچھ اراضی پر قبضہ کر لیا گیا، اس حوالے سے ترجمان سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے کہا کہ مجھے معلومات نہیں ہیں۔