اسلام آباد، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتیں، شہری قیمتی اشیاءسے محروم

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ،چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے بیرون ملک سے آنے والی خاتون سے گن پوائنٹ پر غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات والا بیگ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ رمنا کو عبدالماجد نے بتایا کہ میرا سیکٹر جی الیون ون میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار مجھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سنگجانی کو سہیل احمد نے بتایا کہ میں ائر پورٹ سے اپنی ساس کو کیری ڈبہ میں لے کر ڈھوک عباسی ٹرن پر پہنچا تو پیچھے سے XLI گاڑی میں سوار چار افراد نے لائٹ مار کر روکا میری گاڑی کے شیشے پر زور سے ہاتھ مارا اور کہا شیشہ نیچے کرو شیشہ نیچے کیا تو کہا لیڈیز بیگ ہمارے حوالے کر دو جس میں سات ہزار سعودی ریال تھے پھر اس نے مجھ سے 25 ہزار روپے کی نقدی ،ساڑھے 21 تولہ وزنی طلائی زیورات تین موبائل فون چھین لئے اور فرار ہوگئے تھانہ سنبل کو عدنان نعیم شیخ نے بتایا کہ G 14 سروس روڈ پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار مجھ سے گن پوائنٹ پر بٹوا اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے بٹوا میں سات ہزار روپے کی نقدی، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ تھے تھانہ کراچی کمپنی کو فوزیہ خاتون نے بتایا کہ سیکٹر جی نائن فور میں میری کرولا XLI کار نمبر FDA 3791 چوری ہوگئی تھانہ لوہی بھیر کو محمد عرفان نے بتایا کہ پاکستان ٹاﺅن میں میری کار نمبر 675 چوری ہوگئی تھانہ کرپا کو عاشر. مشتاق نے بتایا کہ توت سٹاپ سے میرا کیری ڈبہ نمبرWU 860 چوری ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن