اسلام آباد(نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل بیورو آف ایمیگریشن اکرم علی خواجہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں اورسیز پاکستانیوں کا کردار نمایاں ہے وہ پاکستان کا اثاثہ اور شناخت ہیں 2023 میں 9 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روز گار فراہم کرنے کا ٹارگٹ ہے 90 فیصد ٹارگٹ مکمل ہو گیا ہے اوورسیز پاکستانیوں کو ایمپلائمنٹ انشورنس دینے کے لیے سٹیٹ لائف سے معاہدہ ہو گیا ہے ای لایسنس اور ای پیمنٹ سمیت ہفتہ میں ایک چھٹی کا جلد اعلان کر دیا جائے گا یورپ پاکستان کے لیے بڑی منڈی بن رہا ہے ہم بہترین ہنر مند تیار کر کے لاکھوں پاکستانیوں کو وہاں روزگار فراہم کر سکتے ہیں اسلام اباد میں جلد پروٹیکٹر افس قائم کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں پاکستانی ورکرز کو بہت پسند کیا جاتا ہے کیونکہ یہ بہت محنتی اور اپنے کام سے مخلص ہوتے ہیں مگر میری کوشش ہے کہ پاکستان سے ڈاکٹر انجینیئر منیجر پائلٹ اور دیگر اچھی پوسٹوں پر بھی لاکھوں پاکستانی ہر سال بیرون ملک روزگار فراہم روزگار حاصل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ذر مبادلہ پاکستان ائے اور یہ اعلی تعلیم یافتہ پاکستانی پورے گلوبل دنیا میں پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں