عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے یہاں سے میرےوالدین اور بھائیوں کے جنازے اٹھے۔انہوں نے کہاکہ سی پی اوکوپتا ہے17 ستمبر سے 22 اکتوبر تک میں ان کے پاس تھایا ان کوپتا ہے میں کہاں تھا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 کلو وزن کم ہو گیا ہے آج کالج کا کورٹ پہنا ہے، دعاکریں میری سرجری نہ ہو، اگرسرجری ہوتی ہے تو سب مجھے معاف کریں۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ 5 اکتوبرکےکیس میں گرفتاری مطلوب ہے،کال کریں اسی وقت تھانے آجاؤں گا، میرے ڈرائیور اور ملازمین کو گرفتار نہ کریں، ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی، 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چِلے نے نیا شیخ رشید بنایا ہے، تہجد کے وقت بھی گرم پانی دیتے تھے،گرفتار ہوا تو جیل سے بھی الیکشن لڑوں گا۔