نوازشریف کی ڈاکٹر طارق فضل کےگھر آمد،بیٹےکی وفات پراظہارتعزیت

Oct 30, 2023 | 15:03

سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر آمد،محمد نواز شریف نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے عنزہ طارق کی حادثہ میں انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مریم نواز بھی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے ہمراہ تھیں،نوازشریف اور مریم نواز نے عنزہ طارق کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی،قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور مریم نواز نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔قبل ازیں قائد ن لیگ میاں نواز شریف نےمری میں قیام ختم کردیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف آج شام لاہور پہنچیں گے، وہ مری سے روانہ ہوگئے ہیں اور کل سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج مری سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئے ہیں، اور اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔لیگی قائد آج شام کو جاتی امر پہنچیں گے جہاں ان سے اہم رہنماوں کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کل سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیں گے۔واضح رہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچے تھے اور وطن واپسی کے دو روز بعد ہی مری چلے گئے تھے۔

مزیدخبریں