سونےکی قیمت میں ایک بارپھرکمی

  پاکستان میں سونے کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے ہو گئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2026 ڈالر ہوگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کا بھاو¿ 1714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار روپے ہو گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن