مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کا مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری

Oct 30, 2023 | 16:08

 مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کا مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے ،سرینگر اور کپواڑہ کے کئی علاقے پیر کو مسلسل دوسرے روزبھی فوجی محاصرے میں رہے ،کے پی آئی کے مطابق مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر قابض بھارتی فوج نے وادی کے مختلف علاقو ںکامحاصرہ کرکے فوجی آپریشن شروع کردیا ہے ،اس دوران دارلحکومت سرینگر کے عید گاہ اور اس کے گردونواح علاقے پیر کو مسلسل دوسرے روز بھی فوجی محاصرے میں رہے ،لوگوں کو گھروں سے باہرنکال کر ان کی شناختی پریڈ کرائی جاتی ہے جبکہ خاص کر نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے قابض بھارتی فوج نے اتوار کو عیدگاہ کے علاقے کا اس وقت محاصرہ شروع کیا تھاجب سرینگر میں عیدگاہ کے قریب اسلامک فرنٹ سے وابسطہ مجاہدین نے بدنام زمانہ پولیس انسپکٹر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا،زخمی پولیس انسپکٹر کی  ہسپتال میں حالت نازک بتائی جاتی ہے، پولیس کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے عیدگاہ سرینگر کے قریب پولیس انسپکٹر مسعود پر فائرنگ کی ،فائرنگ میں پولیس انسپکٹر شدید زخمی ہوا جس سے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، پولیس انسپکٹر ڈی پی ایل عیدگاہ میں تعینات تھے ،جموں وکشمیر اسلامک فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہاہے کہ تحریک دشمن عناصر کے خلاف تنظیم کی کارروائیاں جاری رہیں گی ،قابض بھارتی فوج نے پورے علاقے کامحاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کردیا جو پیر کو بھی جاری رہا تاہم کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ، شمالی کشمیر کے کئی علاقے بھی فوج کے محاصرے میں ہیں اتوار کوقابض فوج نے کپواڑہ ضلع کے علاقے جما گنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فرضی جھڑپ کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیاتھا،بھارتی فوجیوں نے تین روز قبل اسی ضلع کے علاقے مژھل میں کنٹرول لائن کے نزیک پانچ نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔ یہ نوجوان جگل میں جڑی بوٹیاں جمع کرنے گئے تھے جس دوران قابض فوجیوں نے انہیں اغوا کر کے جعلی جھڑپ میں شہید کیا۔پورا علاقہ فوجی محاصرے میں ہے اس دوران علاقے کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کی نقل وحرکت کو محدود کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں