سرفراز بگٹی کا آواران میں مسلح افواج کے 2 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے آواران میں مسلح افواج کے 2 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔سرفراز بگٹی نے بیان میں کہا ہے کہ جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، مسلح افواج کی جرات اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانواں نے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن