نگران وزیرِ اعظم اور سیاسی جماعتوں کامولانا طارق جمیل کے بیٹے کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس

Oct 30, 2023 | 16:20

نگران وزیرِ اعظم،  وزیرااطلاعات چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے فائرنگ کے واقعہ میں  جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے   انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں  مقتول کے  اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا. کی ہے ۔وزیراعظم نے دعاکی ہے کہ  اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔ تحریک انصاف کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  مرحوم عاصم جمیل کی مغفرت اور بلندء درجات اور مولانا طارق جمیل سمیت تمام پسماندگان کیلئے صبرِجمیل کی دعا  کی ہے ۔ مولانا طارق جمیل سمیت تمام اہلِ خانہ اور سوگواران سے ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا گیا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فرزند کے انتقال پر  پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے ۔ اللہ تعالی مولانا طارق جمیل اور اہلخانہ کو اس مشکل گھڑی میں صبر عطا فرمائیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں  معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کے حادثاتی انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کے دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔  اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات بلندی اور سوگواران کے لیے  انھوں نے صبر جمیل کی دعا کی۔  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی عاصم جمیل حادثاتی  انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندان سے  دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی  غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزیدخبریں