ورلڈکپ: سری لنکا کا افغانستان کو جیت کیلئے 242 رن کا ہدف

Oct 30, 2023 | 17:49

ویب ڈیسک

سری لنکا نے افغانستان کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 30ویں میچ میں جیت کے لیے 242 رن کا ہدف دے دیا۔

افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ہندوستان کے شہر پونے میں ہونے والے ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان کوشل مینڈیس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر پتھم نسانکا اور دیموتھ کرونارتنے نے کیا. لیکن یہ اوپننگ جوڑی افغانستان کے بولروں کے سامنے اپنی ٹیم کو زیادہ اچھا آغاز فراہم نہ کرسکی۔پانچویں اوور میں دیموتھ کرونارتنے فضل حق فاروقی کی گیند پر 15 رن بناکر آؤٹ ہوگئے. اس کے بعد پتھم نسانکا 60 گیندوں پر 46 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد سری لنکا کی تیسری وکٹ مجیب الرحمان کے حصے میں آئی جب انہوں نے 39 رن پر کپتان کوشل مینڈیس کو واپسی کی راہ دکھائی. اس کے بعد مجیب نے ہی سدیرا سماراوکرما کو صرف 4 رن پر ایل بی ڈبلیو کردیا.سری لنکا کی ٹیم 49.3 اوور میں 241 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 34 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں