انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ مجھ پر سوال اُٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا. پی سی بی سے بھی میں نے کہا کہ معاملے کی تحقیق کریں۔جو الزام لگاتے ہیں ان کو ثبوت بھی دینا چاہئے. لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں.

 واضح رہے کہ انضمام الحق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن