اسرائیل، فلسطین کشیدگی، عالمی بینک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Oct 30, 2023 | 23:49

ویب ڈیسک

عالمی بینک نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر خطرے کی گھنٹی بجادی۔

عالمی بینک نے فلسطین، اسرائیل کشیدگی پر عالمی قیمتوں کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی تیل کی عالمی قیمت بڑھانے کا سبب بن سکتی ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی عالمی منڈی میں خام تیل ریٹ 6 فیصد بڑھانے کا سبب بن چکی ہے، کشیدگی تیل کی پیداوار 20 لاکھ بیرل سے کم کرکے 5 لاکھ بیرل یومیہ کرسکتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2011 کی لیبیا جنگ میں یہ پیدوار 20 لاکھ بیرل یومیہ سے کم ہوکر 5 لاکھ بیرل یومیہ رہ گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق عالمی مہنگائی ابھی تک روس، یوکرین کشیدگی اثرات سے نہیں نکل سکی، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی عالمی سطح پر قیمتوں میں استحکام کو متاثر کرے گی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر 2024 میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 4.1 فیصد کمی کا امکان ہے، توقع ہے کہ سال 2024 میں دھاتوں کے ریٹ میں 5 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں