آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی عائد

Oct 30, 2024 | 00:21

ویب ڈیسک

ایپل آئی فون 16 کی فروخت پر انڈونیشیا میں پابندی عائد کردی گئی، مقامی قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے کمپنی کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

انڈونیشا کے وزارت صنعت نے اپنے بیان میں کہا کہ بڑی ٹیکالوجیکل کمپنی ایپل کو انڈونیشیا میں اپنے آئی فون 16 اسمارٹ فونز فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ کمپنی نے مقامی طور پر بنائے گئے اجزا کے استعمال سے متعلق ملک کے قوانین کی پابندی نہیں کی۔

وزارت کے ترجمان فیبری ہینڈری انتونی نے کہا کہ انڈونیشیا میں مقامی طور پر فروخت ہونے والے کچھ اسمارٹ فونز میں مقامی طور پر تیار کردہ کم از کم 40 فیصد پرزوں کو شامل ہونے چاہیئں اور آئی فون 16 نے اس عمل کی خلاف ورزی کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ درآمد شدہ آئی فون 16 ہارڈویئرز کی ملک میں مارکیٹنگ نہیں کی جا سکتی، کیونکہ ایپل انڈونیشیا نے مقامی کانٹینٹ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے لیے اپنی سرمایہ کاری کے وعدے کو پورا نہیں کیا۔

فیبری ہینڈری انتونی نے مزید کہا کہ صارفین ذاتی استعمال کے لیے اب بھی بیرون ملک سے آئی فون خرید کر لاسکتے ہیں بشرط کے انھوں نے ضروری ٹیکس ادا کیے ہوں۔

ایپل نے فوری طور پر اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے، کمپنی کی جانب سے آئی فون 16 فون پہلی بار ستمبر میں لانچ کیا گیا تھا

مزیدخبریں