دنیا کی سب سے زیادہ وزنی بلی ’کرَمبز‘ انتقال کرگئی ہے، اسے وزن کم کرنے کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
یہ غیر معمولی وزنی بلی روس کے شہر پرم کے ایک اسپتال میں پائی گئی تھی جسے جانوروں کی امداد کرنے والے ایک گروہ نے کچھ دنوں پہلے ریسکیو کیا تھا۔
یہ روسی بلی سوشل میڈیا پر اس وقت مشہور ہوئی تھی جب اسے روسی اسپتال کے تہہ خانے سے بچایا گیا اور وزن کم کرنے کی ڈائٹ پر رکھا گیا تھا۔
'کرَمبز' کا روسی نام 'کروشِک' تھا اور اس کا وزن 17 کلو گرام تھا، جس کے باعث وہ حرکت کرنے سے بھی قاصر تھی
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرَمبز نے اپنا وزن 7 پاؤنڈ کم کر لیا تھا۔
تاہم اس بلی کو اچانک صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ہفتے کے روز اس کی موت ہو گئی۔
اس حوالے سے ویٹرنری ماہرین نے کہا کہ بلی کے اندرونی اعضاء پر کینسر کی رسولیاں تھیں، جو زیادہ موٹاپے کے باعث ظاہر نہ ہو سکیں۔
اس بلی کے شیلٹر کے مالک نے کہا کہ ان رسولیوں کی وجہ سے غالباً بلی کے اعضاء فیل ہو گئے